اتوار، 9 دسمبر، 2012

Maa ki Naseehat

ماں کی نصیحت :

----------------------
پرانے زمانے کی مائیں اپنی بچیوں کو بڑی آسانی سے گھر بسانے کا سبق سمجھا دیا کرتی تھیں ، درج ذیل کہانی میں ایک ایسی ہی بات کے ذریعے جہاں عورت کو صابر بیوی بننے کا سبق سکھایا گیا ہے ، وہیں بڑی آسانی سے مرد کو بھی برداشت کی تلقین کی گئی ہے !!!

شادی کے دن نئی نویلی دلہن نے ایک اٹیچی کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ اس اٹیچی کیس کو کبھی نہیں ک
ھولے گا۔ شوہر نے وعدہ کر لیا۔
شادی کے پچاسویں سال بیوی جب بسترمرگ پر پڑ گئی تو خاوند نے اسے اٹیچی کیس یاد دلایا۔
بیوی بولی : " اب یہ وقت ہے اس اٹیچی کیس کے راز کو افشا کرنے کا۔ اب آپ اس اٹیچی کیس کو کھول لیں۔"
خاوند نے اٹیچی کیس کھولا تو اس میں سے دو گڑیاں اور ایک لاکھ روپے نکلے۔

خاوند کے پوچھنے پر بیوی بولی “میری ماں نے مجھے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے نصیحت کی تھی کہ غصہ پی جانا بہت ہی اچھا ہے۔ اسکے ماں نے مجھے طریقہ بتایا تھا کہ جب بھی اپنے خاوند کی کسی غلط بات پر غصہ آئے تو تم بجائے خاوند پر غصہ نکالنے کی بجائے ایک گڑیا سی لیا کرنا”۔

تو مجھے جب بھی آپ کی کسی غلط بات پر غصہ آیا میں نے گڑیا سی لی
خاوند دو گڑیاں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس نے اپنی بیوی کو کتنا خوش رکھا ہوا ہے کیونکہ بیوی نے پچاس سال کی کامیاب ازدواجی زندگی میں صرف دو گڑیاں ہی بنائی تھیں۔

خاوند نے تجسس سے اٹیچی میں موجود ایک لاکھ روپوں کے بارے میں پوچھا تو بیوی بولییہ ایک لاکھ روپے میں نے گڑیاں بیچ بیچ کر اکٹھے کیے ہیں”۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...